واشنگٹن،27ڈسمبر(ایجنسی) اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کی مذمت کئے جانے سے کچھ ہی دنوں بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو این صرف لوگوں کے لئے وقت گزاری کا کلب رہ گیا ہے۔
text-align: start;">امریکا کے نو منتخب صدر نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں بہت عظیم صلاحیتیں ہیں مگر اب وہ لوگوں کے لئے اکٹھا ہونے، میل جول کرنے اور وقت گزارنے کا کلب بن چکا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
اس سے پہلے جمعہ کے روز ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اقوام متحدہ سے متعلق معاملات میں 20 جنوری کے بعد سے تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ وہ اپنی حلف برداری کے روز کی جانب نشاندہی کررہے تھے۔